Tag Archives: Pakistani Girls

ڈیٹ پر جانا کیا ایک جرم ہے؟؟؟؟

http://youtu.be/DfPst9eODuc

پاکستان میں ڈیٹنگ کلچر پر بات کرنا ایک مشکل کام ہے، ہمارے معاشرے میں کسی لڑکی کا کسی لڑکے کے ہمراہ ڈیٹ پر جانا معیوب سمجھا جاتا ہے، ڈیٹ اس وقت اور معیوب ہو جاتی ہے جب یہ صرف ایک ملاقات سے بڑھ کر اخلاقی حد بندیوں کو بھی توڑ دے، یہاں پاکستان میں ڈیٹ پر جانے والے کپلز کو جہاں معاشرے میں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے وہیں پولیس بھی ان کپلز کو تنگ کرتی ہے، پاکستان چونکہ ایک آزاد پدر معاشرہ نہیں ہے، اس لئے یہاں لڑکیوں کو اس طرح شتر بے مہار آزادی نہیں، جس طرح مغربی ممالک میں حاصل ہے، اسی طرح لڑکوں کو بھی معاشرے کے ضابطوں کی پاسداری کرنی پڑتی ہے اور جب ان لڑکے لڑکیوں کو ڈیٹ پر جانے کی صورت میں قدرے آزادی ملتی ہے تو یہ اس آزادی کے جوش میں اکثر اخلاقی حدود پھلانگ جاتے ہیں، جس کا مظاہرہ ہم میں سے اکثر نے معروف پارکس اور تفریحی مقامات پر دیکھا ہے، ایسا کرنے سے یہ کپلز خود اپنی توہین کر رہے ہوتے ہیں، اک لڑکا اپنے ساتھ آنے والی لڑکی کو اشتہار بنا رہا ہوتا ہے جبکہ اس ضمن میں لڑکیوں کو بھی نہ اپنی عزت کا پاس ہوتا ہے اور نہ اپنے گھر والوں کی فکر ہوتی ہے، یہ سچ ہےکہ پیار اندھا ہوتا ہے مگر یہ بھی سچ ہے کہ اس پیار کو دیکھنے والے اندھے نہیں ہوتے، سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ کیا اخلاقیات کا خیال رکھتے ہوئے ڈیٹ پر جانا درست ہے؟؟؟ یہاں اسلام میں تو کسی بھی نامحرم سے التفات کو منع کیا گیا ہے چہ جائیکہ اس طرح کھلے عام ملاقاتیں کرنا کس طرح درست ہو سکتا ہے، اس ضمن میں اکثر ڈیٹنگ کپلز کا کہنا ہوتا ہے کی ہم جلد پائیدار بندھن میں بندھنے والے ہیں ،اس لئے ایک دوسرے کو سمجھنے کیلئے ڈیٹ پر جاتے ہیں

Continue reading

Rate this:

Posted in Exclusive Reports | Tagged , , , , , | 2 Comments