ٹیری جونز کون ہے؟

 

گستاخانہ فلم کی تخلیق میں مرکزی کردار ادا کرنے والا امریکی پادری عدالت سے سزا یافتہ ایک ایسا شخص ہے جس کو چرچ آف جرمنی کی فیڈریشن سستی شہرت کا لالچی شخص قرار دے چکی ہے، ٹیری جونز کی سگی بیٹی ایما خود اپنے باپ کے کرتوتوں سے نالاں ہے اور اس نے متعدد مرتبہ اپنے باپ کے اعتقادات سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے

امریکی پادری ٹیری جونز اکتوبر 1951کو پیدا ہوا،فلوریڈا میں قائم ایک چھوٹے سے چرچ کے اس پادری نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1970میں ایک ہوٹل مینجر کے طور پر کیا، ٹیری جونز کی زندگی میں یوٹرن اس وقت آیا جب وہ اچانک ہی کینٹکی میں قائم میرانتھا کیمپس منسٹریز نامی چرچ میں نائب پادری بن گیا،اس کے بعد ٹیری جونزعیسائیت کی تبلیغ کے لئے جرمنی چلا گیا، یہاں کچھ عرصے تبلیغ کرنے کے بعد ٹیری جونز نے اپنا ایک چھوٹا چرچ قائم کرلیا تاہم یہ کامیابی اسے راس نہ آئی اور جرمنی کی ایک مقامی عدالت نے ٹیری جونز کو اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لگانے کے جرم میں 38ہزار ڈالر کا جرمانہ کردیا، ٹیری جونز کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی

ز2008ٹیری جونز پر بہت بھاری ثابت ہوا، چرچ آف جرمنی کی فیڈریشن نے ٹیری جونز کوسنگین الزامات کے باعث چرچ کی سربراہی سے فارغ کردیا،ٹیری جونز پر چرچ ممبران پر غیر مناسب دباؤ اور سستی شہرت کے حصول کے لئے مختلف ذرائع استعمال کرنے کا الزام تھا،جرمنی سے دربدری کے بعد ٹیری جونز فلوریڈا آپہنچا جہاں اس کے پرانے تعلقات کام آئے اور وہ ایک چھوٹے سے چرچ کا پادری بن گیا، تاہم ٹیری جونز کا سستی شہرت کے حصول کا شوق اب بھی اپنی جگہ قائم تھا، اسی شوق کی تکمیل کے لئے ٹیری جونز کو ایک انوکھی سوجھی اور 27اکتوبر2011کو اس نے خود کو آزاد امریکی صدارتی امیدوار قرار دے دیا، ٹیری جونز کا یہ حربہ شاید اس کو وہ عالمی شہرت نہ دلوا سکا جس کی اسے ہمیشہ سے خواہش رہی تھی،اس سستی شہرت کے حصول کے لئے ٹیری جونز نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کو نذر آتش کرنے کا اعلان کردیا، اس اعلان کے بعد پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید بے چینی پھیل گئی، پاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید احتجاج ہوا مگرٹیری جونزاپنے شرانگیز مقاصد کی تکمیل کے لئے باز نہ آیا اور اس نے قرآن کو نذر آتش کردیا،اس اقدام پر امریکی حکومت نے ٹیری جونز پر فائر ایکٹ کے تحت 271ڈالر کا جرمانہ کیا،2012کے آغاز میں ٹیری جونز نے فلوریڈا میں اپنے چرچ کے سامنے امریکی صدر کا پتلا نذر آتش کرکے دوبارہ میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر پیغمبر اسلامﷺکے حوالے سے شرانگیز فلم کا شوشہ چھوڑ کر دنیا میں آزادی اظہار رائے کے رائج اصولوں کو پامال کرنے کی کوشش کی،ٹیری جونز نے 14منٹ پر مشتمل اسلام مخالف توہین آمیز فلم کے ٹریلرکو 11ستمبر2012کو سماجی ویب سائٹ یوٹیوب پر جاری کیا،جس کے بعد پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے، یورپی یونین، او آئی سی اور اقوام متحدہ سمیت اقوام عالم کی تمام تنظیموں نے اس عمل کی شدید مذمت کی، ٹیری جونز کی زندگی کے حوالے سے یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ ایک اسلام مخالف کتاب کا مصنف بھی ہے، اس کی عائلی زندگی تنازعوں کا شکار رہی ہے،ٹیری جونز کی پہلی بیوی 1996میں مرگئی جس کے بعد اس نے سلویا جونز نامی عورت سے دوسری شادی کی، ٹیری جونز کی بیٹی ایما اپنے باپ کےنظریات کی بدترین مخالف ہے، شر انگیز فلم کے ٹریلر کے اجرا کے بعد ٹیری جونز کو سخت تنقید اور دباؤ کا سامنا ہے

About Usman Ghazi

I'm Journalist, Script writer
This entry was posted in Usman Ghazi and tagged , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

Leave a comment