برے لوگوں کے دلوں میں بھی خدا بستا ہے

بہت سے لوگ شاید اس بات سے لاعلم ہوں کہ حیدرآباد کے علاقے سرے گھاٹ سے غلط پیشے سے وابستہ خواتین کا ماتمی جلوس ہر سال سات محرم الحرام کوکئی دہائیوں سے برآمد ہورہا ہے، اس ماتمی جلوس میں اسٹیج کی معروف فنکارائیں تواتر سے شریک ہوتی رہی ہیں تاہم اس سال سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اسٹیج فنکاراوں نے حیدرآباد میں موجودگی کے باوجود ماتمی جلوس میں شرکت نہیں کی، شاید اس ماتمی جلوس کی یہ تصویر پہلی دفعہ کہیں شائع ہو رہی ہے
Image اس طرح کی خواتین کا کسی بھی عقیدے کے تحت دینی رسوم کا ادا کرنا خاصا مضحکہ خیز سا لگتا ہے، قدرت اللّہ شہاب نے اپنی آپ بیتی میں بھی اس قسم کے واقعے کا ذکر کیا ہے جب ان کی کمشنری کے دور میں ایک غلط پیشے سے وابستہ عورت ان کے پاس آئی اور ان سے شکایت کی کے وہ حج پر جانا چاہتی ہے اور اس نے پورے سال محنت کر کے حج کیلئے پیسے جمع کئے ہیں، اس کے محلے دار اس کے حج پر جانے کے بعد اس کی غیر موجودگی میں اس کے گھر کو خالی کرانا چاہتے ہیں، قدرت اللّہ شہاب نے لکھا ہے کے وہ عورت زاروقطار رو رہی تھی، اس بری عورت کو محلے سے نکال کر شریف لوگ محلے کو پاک کرنا چاہتے تھے اور وہ بری عورت زیارت کعبہ کیلئے بیتاب تھی، خدا تو سب کے دلوں میں بستا ہے، بروں کو بھی خدا سے محبت کرنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا شریف لوگ کرتے ہیں، خیر قدرت اللّہ شہاب نے اس عورت کے گھر اس کی حج واپسی تک پولیس اہلکار تعینات کر دئیے، حیدرآباد کا یہ ماتمی جلوس بری عورتوںکے دلوں میں بھی اپنے عقیدے کے تحت خدا کی موجودگی کا ثبوت ہے

About Usman Ghazi

I'm Journalist, Script writer
This entry was posted in Exclusive Reports and tagged , , , , , . Bookmark the permalink.

3 Responses to برے لوگوں کے دلوں میں بھی خدا بستا ہے

  1. وہ تو ٹھیک ہے ، بات سمجھے میں آتی ہے مگر ایک سوال میرے دماغ میں یہ آیا ہے کہ بھائی یہ برے پیشے سے منسلک عورتیں ماتم اوراس اہل تشیخ سے ہی رغبت کیوں رکھتی ہیں، کہیں یہ لوگ بھی عیسائیت کے نظریہ معافی کے تحت یہی تو نہیں سمجھ بیٹھے کہ چونکہ حضرت مصلوب نے دنیا کے غم و ستم جھییل لیے ہیں لہذا ہم سب کی معافی ہو گئی، اور فیر چک دو پھٹے

  2. jab facebook par mujhe kasrat se aap k blog k notifications milne lage to main ne ukta kar socha ya sahib bhi sirf doosron se islam par amal karwane waalon mein se lagte hain jaise pakistan mein tarqqi pasand ba-qaul-e-Habeeb Jaalib “apni taraqqi pasand” hain.main ne socha aap ko unfriend kar doon lekin jab dekha k aap kitabon ka ta’arruf bhi karwate hain to main ne apna faisla tabdeel kar dia. aaj aap ki post parh kar pehli poori zindagi mein kisi pakistani k blog par doosri ya teesri baar comment likh raha hoon q k confused logon k blogs par comments likhna apni bewaqoofi ka saboot hai. main koshish karoon ga k aap ka blog waqat fawaqtan parh lia karoon. allah aap par rehmat farmaye aamenn.

  3. ALLAH SB KO SIDHA RASTA DIKHAYE AUR GUNSHO SE BACHAY AAMEEN

Leave a comment